مینگورہ،سنٹرل ہسپتال کے سامنے فائرنگ سے زخمی ہونے والے گل سزن کے اہلخانہ نے دو افراد کے خلاف ایف ائی ار درج کرلی،سیدو شریف پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔ گزشتہ روز سنٹرل ہسپتال کے سامنے نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے امن لشکر سے تعلق رکھنے والے گل سزن سکنہ قلاگے کو زخمی کردیا تھا
اہلخانہ کے رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ میں نامزد برکت علی ولد ظاہر گل سکنہ شاہدرہ اور اقبال سکنہ ملوک اباد کو گرفتار لرلیا۔ذرائع کے مطابق نامزد ملزمان اور زخمی ہونے والے شخص کے خاندانوں کے درمیان گھریلو معاملہ بھی چل رہا ہے۔
439 total views, no views today
Comments


