سوات(سوات نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزی نے کہا ہے کہ صوبے کے پسماندہ ترین ضلع شانگلہ کے یونیورسٹی میں اج صوبہ بھر کے طلباء و طالبات کی اعلی تعلیم کیلئے انا موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ اور تعلیم عام کرنے کی واضح ثبوت ہے،موجودہ حکومت اعلی تعلیم اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونیورسٹی اف سوات شانگلہ کیمپس کے ڈائریکٹر محبوب الرحمن سے ملاقات میں کیا اس موقع پر محبوب الرحمن نے انکو شانگلہ کیمپس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اورکیمپس کیلئے تمام تر وسائل کی فراہمی پر وزیر اعلی محمود خان،وزیر اطلاعات شوکت یوسفزی سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا،شوکت یوسفزی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تمام اضلاع کے غریب اور نادار عوام کو اعلی تعلیم کی فراہمی انکے دہلیز پر دینے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور وزیر اعلی محمود خان بخوبی اگاہ ہے کہ شانگلہ ایک پسماندہ ترین ضلع ہے اور یہاں کے عوام کو سابقہ ادوار میں نظر انداز کیا گیا ہے اس وجہ سے وہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہاں کی عوام کی ترقی کیلئے ہر ممکن فنڈ فراہم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ اج مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ صوبے کے پسماندہ ترین ضلع میں اعلی تعلیم کیلئے دیگر بڑے بڑے اضلاع سے طلباء و طالبات ارہے ہیں جوکہ موجودہ حکومت کی تعلیم عام کرنے اور عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور ہماری یہ کوشش جاری رہیگی۔
1,128 total views, no views today



