سوات(سوات نیوز) جماعت اسلامی سوات کی زیر اہتمام 22دسمبر اسلا م آباد کشمیر مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری۔کشمیر مارچ کے تیاریوں کے سلسلے میں جے آئی یوتھ ضلع سوات کے ضلعی کا بینہ اور تحصیل صدور کا اجلاس امیر جماعت اسلامی سوات محمد امین کے صدارت میں جماعت اسلامی سوات کے ضلعی ہیڈکوارٹر الخد مت الاسلامیہ بنڑ مینگور ہ میں منعقد ہوا۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی یوتھ ضلع سوات کے تمام کارکنان 22دسمبرکو کشمیر مارچ اسلام آباد میں بھر پو رطریقے سے شرکت کریگی۔اس موقع پرسابق ایم پی اے محمد امین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کو پسِ پُشت ڈال دیا ہے،130دنوں سے کشمیری عوام ہر قسم کے مشکلات سے دوچار ہے،موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کو انڈیا کے حوالے کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر مارچ میں 80لاکھ مظلوم کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہوگا۔
840 total views, 2 views today