دبئی(این این ائی )آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بولنگ کے شعبہ میں عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 879 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فینچ 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 782 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ بھارتی کے روہت شرما کی نویں اور ویرات کوہلی کی دسویں پوزیشن ہے۔
1,765 total views, no views today



