سوات (سوات نیوز)فیروز شاہ ایڈوکیٹ نہ صرف سوات سے تعلق رکھنے والے ایک متحرک سماجی کارکن تھے بلکہ وہ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے سیاسی میدان میں بھی عملی طور پر سرگرم تھ اور قومی وصوبائی اسمبلیوں کے الیکشن لڑنے کے علاوہ سوات کے ضلعی کونسلر بھی رہ چکے تھے
سوات میں امن ومان کی بحالی کیلئے انکی خدمات بہت تھیں انہوں نے سوات میں کشیدگی کے دوران بھی اپنی جان کی فکر کئے بغیر امن کی تلاش جاری رکھی اور اپنی نڈر اور خوش اخلاق طبیعت کی بدولت اہل سوات کے دلوں میں گھر کرلیا تھا۔
فیروز شاہ ایڈوکیٹ کے خاندان سے محمد افضل خان،شاہ دوران خان اور طاہر بھی قتل کردئے گئے ہیں
1,327 total views, no views today
Comments



