سوات ، کے پی کے پراسیکیوشن آفیسر زویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی ٹی ڈی سی ہوٹل سوات میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی ، تقریب میں عبوری کابینہ نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اُٹھایا اور ساتھ ہی موجودہ صوبے کے تمام موجود ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز اور دیگر پراسیکیوٹرز نے بھی اس بات کا عہد کیا کہ وہ ایسوسی ایشن کو فعال کرانے اور ایسوسی ایشن کی ہر قسم کی سرگرمیوں میں ایسوسی ایشن کا ساتھ دیں گے اور کبھی بھی ایسوسی ایشن کو اس بات کا موقع نہیں دینگے کہ وہ اپنے آپ کو اکیلا تصور کریں ، اس موقع پر صوبائی صدر سید امتیاز الدین منصور اور جنرل سیکرٹری جمشید خان نے بھی خطاب کیا اور اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور اپنے آئندہ کا لائحہ عمل بیان کیا اور تمام پبلک پراسیکیوٹرز کا شکریہ ادا کیا ، مقررین نے کہا کہ ہماری تنظیم غیر سیاسی تنظیم ہوگی اور محض پبلک پراسیکیوٹرز کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریگی اور کسی قسم سیاسی ایجنڈا اور مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہوگا ، اس موقع پر ڈی پی پی پشاور مہمان خصوصی تھے ، جہنوں نے نئے عہدیداروں سے حلف لیا ، عہدیداروں میں امتیاز الدین منصور صوبائی صدر ، سینئر نائب صدر سعید نعیم خان ،نائب صدر امیر سبحان خٹک ، جنرل سیکرٹری جمشید خان ، جائنٹ سیکرٹری حافظ محمد ہارون ، پریس سیکرٹری شہزاد خان ، فنانس سیکرٹری لیاقت علی خان شامل ہیں ، تقریب کے شرکاء نے برادری کا بھر پور ساتھ دینے کا عزم کیا ، ڈی پی پی سوات مجرب خان نے اس موقع پر نئی صوبائی عبوری کابینہ کے عہدیداروں کو مبارکباد دی ، ایس پی پی سوات سید نعیم خان ، پی پی نثار عالم خان نے بھی خطاب کیا اور برادری فعال بنانے کیلئے تنظیم نو کو خوش آئند قرار دیا ۔
762 total views, no views today


