مینگورہ،رکشوں کی پکڑدھکڑ کے خلاف ڈرائیوروں کا احتجاج جاری، شہر بھرمیں جلوس ونعرہ بازی،پکڑے گئے رکشوں کو چھوڑنے کا مطالبہ،مسئلہ جلد ازجلدحل نہ ہونے کی صورت میں اہلخانہ سمیت خودکشی کی دھمکی،رکن صوبائی سمبلی فضل حکیم خان کی یقین دہانی پرمظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے،گذشتہ روز سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورشہر بھرمیں جلوس نکالابعدازاں مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے متاثرہ ڈرائیوروں نے کہاکہ انتظامیہ ایک ہفتہ سے رکشوں کے خلاف اپریشن شروع کیا ہے اوراب تک تین سو سے زائد رکشوں کو پکڑ کر بندکردیاہے جس سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ رکشے ہماراواحدذریعہ معاش ہیں جس سے ہم رزق حلال کمارہے ہیں جسے ہم سے چھیناگیا ،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کے مطابق یہ رکشے چارسدہ اوردیگراضلاع سے لائے گئے ہیں لہٰذہ یہ غیرقانونی ہیں ،انہوں نے کہاکہ اگر سوات میں دیگراضلاع کی موٹرکاریں اوردیگرگاڑیاں گھوم پھر سکتی ہیں تو رکشے کیوں نہیں چل سکتے ہیں،ہمارے رکشے پکڑکر ہمیں بے روزگار کیا جارہاہے جو سراسرظلم وناانصافی ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے رکشوں کو جلد ازجلد نہ چھوڑاگیا اور جاری اپریشن بند نہ کیاگیا تو تمام متاثرہ ڈارئیوراہلخانہ سمیت خودکشی پر مجبورہوجائیں گے،مظاہرہ سے قومی وطن پارٹی پی کے اکیاسی کے جنرل سیکرٹری برکت لالاودیگرنے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر ڈرائیوروں نے رکشہ یونین کے خلاف بھی نعرہ بازی کی،بعدازاں ایم پی اے فضل حکیم خان نے آکرمظاہرین کویقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے تمام تر جائز مطالبات منظورکرانے کیلئے متعلقہ حکام سے بات چیت کریں گے جس کے بعدمظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے
768 total views, no views today


