سوات(سوات نیو)محکمہ بہودآبای لوگوں کو بہر خدمات اور سہوليات فراہم کرنے کيلۓ کوشاں ہے ۔ يہ بات سيکرٹری بہبودآبادی پختونخوا جناب آصغرعلی نے ضلع سوات ميں UNFPA کے تعاٶن سے LARC کی موضوع پر منعقدہ تين روزہ تربيتی ورکشاپ سے بحثيت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوۓ کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی بہتر صحت اور تيزی سے بڑھتی ہوٸ آبادی پر قابو پانے کيلۓ بچوں کی پيداٸش ميں مناسب وقفہ رکھنے کيلۓ بہبودآبادی پروگرام کی تحت محکمہ کی اہل کاران اور کارکنان کی تربيت اور جديد قسم کے محفوظ مانع حمل طريقوں کی فراہمی کيلۓ اقدامات کی جارہی ہيں ۔ تربيتی ورکشاپ ميں ملاکنڈ ڈويژن کے مختلف اضلاع کی خواتين ورکرز کو جديد مانع حمل طريقوں LARC کے بارے ميں تربيت دی گٸ ۔ ورکشاپ کے اختتام پر سيکرٹری بہبودآبادی آصغرعلی صاحب نے ورکرز ميں اسناد تقسيم کی ۔
1,058 total views, 2 views today