سوات ،سیدوشریف کے علاقہ اسلام پور میں آٹھ سالہ بچی کو ونی (سورہ ) میں دیدیاگیا ،سیدوپولیس نے ونی قرار دی جانے والی بچی کے والد کے رپورٹ پر کارروائی کرکے نکاح خواں سمیت جرگے کے سات ممبر کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق سیدوشریف کے علاقہ اسلام پور کے رہائشی عثمان غنی نے پولیس میں رپورٹ کرتے ہوئے کہاکہ دوماہ قبل میرے بھتیجے عثمان ولد عثمانی جان نے رضاخان ولد عمبر خا ن کی بیٹی گل مینہ کو اغوا کرلیا تھا اور اُس سے شادی کی تھی اس وجہ سے فریقین کے مابین تنازعہ چلا آرہا تھا
اس تنازعے کے حل کے لئے گزشتہ روز میرے عدم موجود گی میں میرے بھائی عثمانی جان اور رضا خان اور دیگر چھ افراد سرگند ولد گل وارث ،خیرتی گل ،گل عمبر پسران شیگڑ ،گل شیر ولد عبدالغنی ،عبد الخالق ولد رحمن گل ساکنان گودر اسلام پور ،نکاح خوان مولوی بہادر ولد گل زرین سکنہ باکا اسلام پور کے مابین جرگہ ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ میری آٹھ سالہ بچی جمیلہ کو دواخان ولد رضاخان کے ساتھ ونی کردی جائیگی پولیس نے عثمان غنی کے رپورٹ پر تمام ملزمان کوگرفتا ر کرلیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردیا ہے۔
396 total views, no views today


