سوات(الطاف خان سے )کبل میں پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی ، چوری ہونے والی بھاری رقم چوری سے برامد تفصیلات کے مطابق مورخہ 18.10.019کو مسمی سردار علی ولد اورنگزیب ساکن ملانوں چم کبل نے مقامی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوۓ کہا تھاکہ میں حسب معمول کی طرح اپنے دکان بنام علی الیکٹرک اینڈ ہارڈوٸیر بمقام اقبال پلازہ کبل ایا اور میں نے گھر سے آتے ہوۓاپنے ساتھ کاروباری رقم مبلغ 1850000روپیہ لاکر رقم متذکرہ میں سے میں نے 350000میں نے الگ کرکے اپنے جیب میں رکھ دیۓ جبکہ باقی ماندہ رقم مبلغ 1500000روپے دکان کے اندر لاکر میں رکھ کر تالہ کردیۓاور اپنے کاروبار میں مصروف رہا جب بوقت 12.00بجے میں نے متذکرہ رقم گھر لے جانے کی خاطر لاکر میں چیک کیاتو متذکرہ رقم لاکر میں عدم موجود تھا جب میں نے لاکر کا اوپر والا حصہ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ لاکر کے اوپر والے تختے میں 10×08کا ارے کے ذریعے سوراغ بنایا گیا ہے جسکے ذریعے متذکرہ رقم نامعلوم شخص اشخاص نے چوری کرکے لے گۓہے.
ضلعی پولیس سربراہ جناب سید اشفاق انور صاحب نے واقعے کا نوٹس لیتے باقاعدہ طور پر انکواٸیری شروع کرنے اور چوری میں ملوث نامعلوم ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے اور مالمسروقہ رقم برآمد کرنے کا ٹاسک ڈی ایس پی سرکل کبل اکبر شنواری کو سونپ دیا.ڈی ایس پی اکبر شنواری نے اپنے سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کبل فضل رحیم خان ،شریف اللہ SIاور حنیف خان ASIپر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر واردات میں ملوث ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کیلۓ جدید ساٸینسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی پر تفتیش جاری رکھتے ہوۓبالاخر ملزم شکیل احمد ولد فضل ربی ساکن لوند خوڑ مردان حال چنار کالونٸ منگورہ کو ڈراماٸی انداز میں گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے مالمسروقہ مبلغ آٹھ لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا گلینڈر برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ749مورخہ 14.12.019بجرم 380ت پ تھانہ کبل مقدمہ قاٸم کیا جاکر مزید تفتیش کیلۓ شعبہ تحقیقات کے حوالے کیا گیا.مزیدتفتیش جاری جاری ہے
1,142 total views, 2 views today