کراچی (ان لائن ) سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری کی اطلاعات ہیں۔ دل کی انجیوپلاسٹی کے لئے ڈاکٹرز سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔ سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر کے ضروری ٹیسٹ لئے گئے اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے دوبارہ معائنہ کیا۔ دل کی انجیوپلاسٹی کے لئے ڈاکٹروں نے مشاورت کی۔ سابق صدر کی اسپتال میں انتہائی سخت سیکیورٹی دی گئی ہے ان کے فلور پر اسپتال کے غیرضروری اسٹاف کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ نجی اسپتال کی سیکیورٹی کے علاوہ پولیس کمانڈوز بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرندیم قمر کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم کی آصف علی زرداری کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔
906 total views, 2 views today
Comments