بریکوٹ، بریکوٹ کے زرعی فارم سروسزسنٹر کے عہدیدارو ں اور ممبران نے کھاد کمپینوں کے خلاف ناروا سلوک کے خلاف آواز بلند کردی۔مذکورہ کمپینیاں فارم سروسز کو کھاد کی فراہمی نہ کرنے کی وجہ سے کسان ریلیف سے محرو م ہو رہے ہیں جس پر انہوں نے شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ہمیں بروقت کھاد کی فراہمی نہ ہوئی تو شدیداحتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے ۔ا ن خیالات کا اظہار بریکوٹ فارم سروسز کے صدر طاہر خان ،نائب صدر خسرو خان نے ایک اخبار ی بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت گندم ،پیاز اور باغات کے لئے یوریا اور این پی کے کھاد کی اشد ضرورت ہے سنٹرکو فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے کسان مہنگی داموں پر مارکیٹ سے کھاد خرید نے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اینگرو کمپنی این پی کے فراہم کررہی ہے مگر یوریا کھاد کی فراہمی سے انکار کررہے ہیں جو کہ فار م سروسز کے کسانوں کے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے ۔اس کمپنی کے رویے سے زرعی فارم سروسز بھی اپنی افادیت کھور ہی ہے کیونکہ فارم سروسز کا اصل مقصد کسانوں کی مدد اور ان کو ریلیف پہنچانا ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت اور احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کمپنی (اینگرو )کو یوریا کھاد دینے کا پابند کرائیں اگر ہمیں یوریا کھاد کی فراہمی بروقت نہ ہوئی تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
359 total views, no views today


