لاہور: اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ مجھے کسی کی پرواہ نہیں کہ کون کیا کہہ رہا ہے، جلد ہی پرستاروں کو سرپرائز دینے والی ہوں۔
لیلیٰ نے کہا کہ ایسے لوگوں کی اپنی کوئی حیثیت تو نہیں ہوتی مگر سلیبرٹی کے خلاف افواہیں اور پروپیگنڈہ کر کے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میری شناخت صرف فلم نہیں ٹی وی اور تھیٹر بھی ہے، ابھی بھی مجھے تھیٹر کی آفرز ہیں مگر سال میں دو سے تین ڈرامہ ہی اچھی ٹیم کے ساتھ کرتی ہوں۔ لاہور میں ٹی وی پروڈکشن انتہائی محدود ہے اور زیادہ کام کراچی میں ہی ہو رہا ہے، ہماری فلم انڈسٹری آئی سی یو سے نکل آئی ہے۔ لیلیٰ نے کہا کہ فلم میرا پہلا پیار ہے اور جب بھی بلایا گیا تو دوڑی چلی آئونگی۔
796 total views, no views today
Comments


