بریکوٹ (سوات نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اصف علی زرداری کی رہا ئی حق اور سچ کی فتح ہے۔ اصف علی زرداری سیاست کی اہم کھلاڑی ہے اور موجودہ ناکام اور سلیکٹڈ حکومت جھوٹے مقدمات میں اصف علی زرداری کو پھنسایا۔ لیکن اصف علی زردری موجودہ نام نہاد حکومت کے جعلی اور جھوٹے مقدمات سے نہیں ڈرتا۔ وہ ڈرانے دھمکانے والانہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال تحصیل دروش کے چیرمین گل نیاب خان اور عبدالحمید خان ایڈوکیٹ نے میڈیاسے خصوصی گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے جیلوں، مقدمات اور دھمکیوں سے نہیں ڈر تے موجودہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں غربت، بیروزگاری، مہگائی میں ائے روز اضافہ موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے لاکھوں کے تعداد میں لوگ بیروزگاری اور غربت و افلاس کے شکار ہیں۔ بدترین مہنگائی سے غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ بجلی اور گیس کے قیمتوں میں ائے روز مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اشیا ء خورد نوش کے فروخت غریب عوام کے بس کی بات نہیں ہے۔ موجودہ حکومت نے ادویات کے قیمتوں میں تین سو فیصد اضافہ کر کے غریب عوام کو زہینی مرض میں مبتلا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے کوٹے اور کر پٹ وزراء ہر حکومت کا حصہ رہ چکے ہیں وہ کیا نیا پاکستان بنا ئیں گے۔ موجودہ سلیکٹڈ حکومت صرف اور صرف اپوزیشن کو ڈرانے دھمکانے کیلئے ہیں نیب کو موجودہ حکومت کے کر پٹ وزراء کے کرپشن نظر نہیں ارہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کا کارکن اپنی لیڈر کے شانہ بشانہ ہر میدان میں کھڑا رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کے قیادت میں اس ملک اگے لے کہ جا ئیں گے۔ اصف علی زرداری کے بہن فریال تالپور فوری طور رہا کر یں۔ انشااللہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت خاتمے کا وقت قریب آنے والا ہے۔
988 total views, no views today



