سوات(سوات نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابقہ صوبائی وزیر پر حملہ کرنے کی جرم میں۔ملزم کو۔24سال۔قید کی۔سزا سنادی ۔ ملزم عبدالاحد نے سابق صوبائی وزیر سردار حسین بابک پر مورخہ 21-08-2011 کو قاتلانہ حملہ کیا تھا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 233 زیر جرم 324، 353، 7ATA تھانہ چھنگلئی ضلع بونیر میں قائم ہوا تھا ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت بونیر میں مقدمہ چلایا گیا ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر جمعرات مورخہ 19-12-2019 کو انسداد دہشت گردی عدالت بونیر کے جج اجمل خان وزیر نے ملزم کو 24 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی مقدمے کی پیروی استغاثہ کی طرف سے انسداد دہشت گردی عدالت بونیر کے سینئر پبلک پراسیکیوٹر نثار عالم خان نے کی۔
1,017 total views, 2 views today
Comments