سوات(سوات نیوز)سوات سمیت دیگر علاقوں میں حکومتی رٹ کمزور ہونے کے بعد دہشت گرد دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کرنے لگے ہیں ان خیالات کاا ظہار اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے فیرز شاہ ایڈوکیٹ کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ میاں افتخار نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کی روک تھام میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، سوات، بونیر اور دیگر علاقوں میں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے دہشت گرد ایک مرتبہ پھر منظم ہورہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کی خاتمے کے لئے موثرپالیسی بنائیں، سوات میں امن ہزاروں قربانیوں کے بعد ملی ہے یہاں پر ٹارگٹ کیلنگ ناقابل برداشت ہے ، میاں افتخار حسین نے مطالبہ کیا کہ فیروز شاہ ایڈوکیٹ کی قاتلوں کو فوری طورپر گرفتارکرکے علاقے میں بے چینی کو دور کیاجائیں۔
1,025 total views, no views today



