سوات (سوات نیوز)ضلع سوات سے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین کی قیادت میں ہزاروں افراد کا قافلہ کل صبح 10بجے لنڈاکی ڈپو سے روانہ ہوگا۔اس سلسلے میں ایک اجلاس جماعت اسلامی سوات کے ضلعی دفتر الخد مت الاسلامیہ بنڑ مینگورہ میں منعقد ہوا۔جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی ضلع سوات کا قافلہ امیر ضلع محمدامین کی قیادت میں صبح 10بجے ڈپو لنڈاکی سے اسلام آباد کشمیر مارچ کی طرف روانہ ہوگا۔امیر ضلع محمد نے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ صبح 10بجے سے پہلے لنڈاکی ڈپو کی مقام پر جمع ہو تاکہ اسلام آباد مارچ میں بیک وقت شرکت کی جائے۔
986 total views, no views today
Comments



