بریکوٹ، کھنڈارات سڑکیں سوات کی پہچان بن گئیں ہیں این ایچ اے کی طرف سے روڈ پر کام بھی کچھوے کی رفتار کے مترادف ہے چھ ماہ سے زائد عرصہ گذارنے کے باوجود ایک کلو میٹر سڑک بھی تعمیر نہ سکا۔لنڈاکے سے ابوہا تک کئی ماہ سے پڑے خام میٹریل علاقے میں مختلف امراض کا موجب بن رہا ہے گرد و غبار کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات پیش آرہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سوات کو ہر دور حکومت میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے دعوے کئے جارہے ہیں
مگر عملی طور پر کچھ نہیں ہو رہا ہے ۔سیاحت کی فروغ میں سڑک اہم کردار ادا کرتا ہے مگر سوات کی مین شاہراہ ناقابل استعما ل بن گیا ہے ۔جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے ہونے کی وجہ سے ایک طرف گاڑیوں کو کھٹارے بنا رہے ہیں جبکہ مسافروں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے ۔لنڈاکے کے مقام سے محکمہ این ایچ اے نے مین شاہراہ پر کام شروع کردیا مگر انہوں نے چھ ماہ سے زائد عرصہ گذارنے کے باوجود ایک کلومیٹر بھی مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں مذید اضافہ ہو ا ہے ۔گذشتہ دنوں اے سی آفس میں کھلی کچہری میں لوگوں نے اس سڑک کی تعمیر پر تنقید کی مگر ابھی تک اس روڈ کی تعمیر پر کا م تیز نہیں ہوا ۔علاقے کے سماجی حلقوں نے حکومت اور این ایچ اے کے اعلی احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرمین شاہراہ پر کام تیز نہ کیا گیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے
330 total views, no views today


