کبل(سوات نیوز) گالوچ پریمئیر لیگ کا پانچواں ایڈیشن اختتام پذیر۔فائنل میں پاک شاہین گالوچ نے آئی سی سی دیولئی کو شکست دے کر چمپئین کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔مہمان خصوصی سابق آزاد امیدوار فضل اکبر،عبد السلام ہزارہ اور دیگر نے انعامات تقسیم کر دئے
تفصیلا ت کے مطابق گالوچ پریمئیر لیگ کے فائنل میچ میں پاک شاہین گالوچ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ12 اوورز میں 137رنز سکور کئے جس کے جواب میں آئی سی سی دیولئی 104رنز بنا سکے۔اس موقع پر رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق آزاد امیدوار پی کے7فضل اکبر آف کبل تھے جبکہ سابق ناظم عبد السلام ہزارہ،محمد ذادہ،محمد گل منصور،محمد ہلال،افضل خان،مراد خان،انور علی،دلدار شاہ،محمد ادریس خٹک،شاہ ریاض گلونو شاہ سمیت عمائدین علاقہ اور ہزاروں کے تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فضل اکبر اور عبد السلام نے گالوچ پریمئیر لیگ کے ارگنائزر یحیٰ یاسین اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کی جو ہر سال علاقے کے عوام کو تفریح اور پورے پاکستان کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں انہوں نے ونر ٹیم کو مبارکباد اور رنر اپ ٹیم کو مزید محنت کی تلقین کی انہوں نے واکھیل کھود کے اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ کھیل کھود صحت مند معاشرہ کے دلیل ہوتے ہیں اور نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد گالوچ میں اعلی معیار کا سٹیڈیم تعمیر کرینگے تاکہ یہاں کے کھلاڑیوں میں موجود ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے اور یہاں کے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے تیار کیا جاسکے آخر میں چیف گیسٹ اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
1,083 total views, 2 views today