کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں سمیت 77 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔کراچی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لانڈھی، پاک کالونی، نیو کراچی، طاروق روڈ، ڈیفنس اور مجاہد کالونی میں کارروائیاں کرکے مختلف جرائم میں ملوث 77 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد میں 15 کا تعلق سیاسی اور کالعدم مذہبی جماعتوں سے ہے اور یہ افراد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔
384 total views, no views today
Comments


