مٹہ (سوات نیو ز) پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ پاکستانی عوام کو منظور نہیں خصوصی عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں کیونکہ یہ فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں پرویزمشرف اور پاک فوج کی قربانیاں پاکستان اور عوام کیلئے کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہم پاک فو ج اور جنرل پرویز مشرف کیساتھ ہے اور ساتھ رہینگے مٹہ چوک میں پاک فوج اور پرویز مشرف کے حمایت میں ریلی سے ملک ارشد خان بہادر خان بہرام خان اور دیگر مقررین کا خطاب تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز امن جرگہ مٹہ تحصیل سول سوسائٹی اور ال پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام ایک مشترکہ ریلی پاک فوج اور جنرل پرویز مشرف کے حمایت میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امن جرگہ ملاکنڈڈویژن کے صدر ارشد علی خان مٹہ تحصیل کے صدر بہادر خان ال پاکستان مسلم لیگ ضلع سوات کے صدر بہرام خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف ایک محب وطن پاکستانی ہے اور انکے بارے میں غداری کی لفظ استعمال کرنے پاکستان کی 22کروڑ عوام کی دل ازاری ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور 22کروڑ عوام کی اواز سن لیں کیونکہ یہ فیصلہ جو بدنیتی پر مبنی ہے 22کروڑ عوام کو منظور نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پرویز مشرف کے ملک وقوم کیلئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے پاک فوج اور پرویز مشرف کیساتھ ہے اور ساتھ رہینگے دریں اثناء اس پہلے شرکاء نے بہادر خان سٹی بریم پل سے مٹہ چوک تک ایک ریلی بھی نکالی ریلی کی شرکاء سے سعید احمد خان اسد اللہ خان محمد طفیل خان اکرام اور دیگر نے بھی خطاب کی اس موقع پر پاکستان پاک فوج اور پرویز مشرف کی حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی
1,257 total views, 2 views today