مینگورہ(سوات نیو)سوات اور شانگلہ میں عطائیت کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن کی ایک اور کامیاب کاروائی، مینگورہ اور الپوری میں چار ہیلتھ کلینکس و کلینکل لیبارٹریاں سیل، متعدد نجی صحت مراکز کو نوٹس جاری۔تفصیلات کے مطابق شعبہ صحت میں حکومتی رٹ قائم کرنے کے ذریعے شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خیبر پختونخواء ہیلتھ کیئر کمیشن کا ملاکنڈ ڈویژن میں عطائیوں کے خلاف آپریشن کلین اپ تیزی سے جاری ہے۔ گذشتہ روز انسپکٹر سوات زون مسٹر فیض علی خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے عوامی شکایات پرمینگورہ اور الپوری شانگلہ میں موجود نجی صحت مراکز کا اچانک معائینہ کیا۔ معائینے کے دوران نان کوالیفائیڈ افراد شیر بہادر کے ایمن میڈیکل سٹور،فرمان کے فرمان میڈیکل سٹور،شوکت علی کے شوکت میڈیکل سٹور اور الپوری میں شفاء کلینیکل لیبارٹری کو سر بمہر کرکے بند کیا گیا،سیل کئے گئے نجی صحت مراکز میں نان کوالیفائیڈ افراد کو میڈیکل پریکٹس کے عمل میں مصروف پایا گیاجبکہ یہاں سے بھاری مقدار میں زائد المعیاد استعمال شدہ سرنچ بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔اس موقع پرسرور ڈینٹل کلینک، افتخار ڈینٹل کلینک، کمال ڈینٹل کلینک،ارشد ہومو کلینک،لائف کیئر ہومیو سینٹر، رحمان کلینیکل لیبارٹری،ڈاکٹر گل زمان سپیشلسٹ کلینک،انصاف کلینیکل لیبارٹری، خیبر میڈیکل سنٹرو دیگر کونوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
900 total views, 2 views today