مینگورہ ، سوات میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سابق قائد عبدالصمد خان اچکزئی کی 41 ویں برسی عقیدت، احترام سے منائی گئی ، برسی کے تقریب میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ مرحوم خان شہید کی میشن کے تکمیل کے لئے جدوجہد جاری رہیگی ، پاکستان میں پختونوں کی یک جہتی کے لئے کوشش جاری رہیگی ، اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ سوات کے تمام انتظامیہ کے حوالے کئے جائے ،
پاک فوج نے قربانیاں دے کر سوات سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اب سوات میں پاک فوج کے رہنے کی ضرورت نہیں ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ودودیہ ہال سیدوشریف میں پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی 41 ویں برسی عقیدت احترام سے منائی گئی ، برسی کے موقع پر سوات بھر سے کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی ، برسی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جن میں صوبائی صدر مختیارخان یوسفزئی ، خورشید کاکاجی ،الحاج زاہد خان، ملک ریاض ، ڈاکٹر خالد محمود ،نے خطاب کیا جبکہ سوات قومی جرگہ کے رکن الحاج زاہد خان کو خصوصٰ طور پر دعوت دی گئی تھی ، مقررین نے خان شہید کے کردار اور پختوں نخواحقوق ، ملک کی ازادی کیلئے ان کے خدمات کا اعتراف کیا اور ان کے خاندان کے قربانیوں کا ذکر کیا ،
409 total views, no views today


