اسلام آباد(این این ائی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک قائداعظم کے یقین کی تصدیق ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مسلمانوں کے لیے آزاد وطن بنانے میں قائداعظم نے بے لوث مثالی کردار پیش کیا، انہوں نے پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا، قائداعظم نے جس فیصلہ کن تحریک آزادی کی سربراہی کی وہ ان کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے۔
930 total views, 2 views today
Comments