اسلام آباد(این این ائی ) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول اگر بچہ ہے تو بچ کر کھیلے جب کہ عمران خان احتساب خان ہے سب کا احتساب کرے گا۔ راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ قائداعظم امن کے پیامبر تھے، آج ہندوستان میں شہریت بل کوچیلنج کر دیا گیا ہے، آج بھارت کا تمام مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے، بھارت کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے، بھارت نے میزائل بھی لگا دیے ہیں، پورا بھارت مودی کے خلاف اور آزادی کے لیے باہر نکل آیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر سے کارکن لائے ان کے پاس بہت حرام کا مال ہے، جیالے 10 دن کا خرچہ لے کر راولپنڈی آئیں، راولپنڈی اہم شہر ہے، ایک طرف جی ایچ کیو دوسری طرف وفاقی دارالحکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول نے نیب کو خط لکھا مجھے پکڑا تو میں زیادہ خطرناک بن جاؤں گا، بلاول کہتا ہے میں بچہ تھا جب میں ڈائریکٹر تھا، اگر بچے ہو تو بچ کر کھیلو جب کہ کان کھول کر سن لو میں لاڑکانہ جلسہ کرنے جارہا ہوں۔
1,202 total views, no views today



