بریکوٹ،موجودہ صوبائی حکومت میں یو سی غالیگے کے مضافاتی علاقوں املوک درہ (گٹ )اور کڑاکڑ ڈب سرکے محروم عوام کی قسمت جاگ اٹھی ۔ایک ماہ کے دوران پی ٹی آئی کے ایم پی اے عزیز اللہ خان نے لاکھوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی منظور ی دے دی ۔
کئی ترقیاتی کاموں پر کام جاری ہے اور ان منصوبوں پر بھی رواں ماہ میں کام شروع ہوجائے گا ۔65سالوں کے دوران ان علاقوں کو ترقیاتی کاموں میں مکمل نظر انداز کیا گیا ہے اب وہ انشاء اللہ یہ دور حکومت میں ہوگی ۔پی ٹی آئی پی کے 81 کے صوبائی ممبراسمبلی عزیز اللہ خان گران نے گذشتہ روز مذکورہ علاقوں کا دور ہ کیا اور وہاں پر جلسے بھی کئے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی ائی ایم پی اے عزیز اللہ خان گران نے علاقہ گٹ اور ڈب سر میں شمولیتی تقریب سے کیا ۔ ان کے ہمراہ پارٹی کے عہدیداران جن میں تحصیل جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان ،یو سی بریکوٹ صدر فصیح اللہ ،حید ر علی کے علاوہ پارٹی کارکن تھے ۔پارٹی میں نئے شامل ہونے والے کارکنو ں نے اپنے مسائل بیا ن کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور حکومت میں ہمارے علاقوں کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے آج یہاں کے مکین پتھر کے زمانے کی زندگی بسر کررہے ہیں ۔ہم نے ہر الیکشن میں بھر پور حصہ لیا اور ہر پارٹی کے امیدوار کو ایوان اقتدار تک پہنچایا مگر کسی نے بھی الیکشن کے بعد موڑ کر نہیں دیکھا ۔بعد میں ایم پی اے عزیز اللہ خان گران نے علاقے کے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں آج ایم پی اے کی حیثیت سے نہیں آیا ہوں بلکہ خادم کی حیثیت سے آیا ہوں میں آپ لو گوں سے وعدہ کرتاہوں کہ 65سالوں میں جو کام نہیں ہوا ہے وہ انشاء اللہ آپ لوگوں کے تعاون سے ہمارے دور حکومت میں مکمل ہوگا۔ہم نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے تبدیلی کے کئے تھے اس پر ہم قائم ہیں اور آج بھی صوبے سے کرپشن کا نام ونشان مٹا نے کے لئے سرگرداں ہیں اور عوام کو ایک ایسا نظام دیں گے جسمیں سرکاری اداروں کے لوگ عوام کی بھر پور خدمت کریں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کو دہشت گردی ،سیلاب اور زلزلے کی مد میں اربوں ڈالر آئے تھے مگر وہ عوام کو سہولیات دینے کے بجائے کرپشن کے نظر ہوگئے ہیں ۔ترقیاتی کام عوام کا حق ہے اور یہ حق ان کو مل رہے گا۔بعد میں پی پی پی ،جماعت اسلامی ،جمعیت اعلماء اسلام کے درجنوں خاندانوں سے سالوں کا ناطہ توڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جس پر ایم پی اے نے انہیں مبارک باد پیش کی اور کہاکہ انشاء اللہ وہ اپنے فیصلے پر مایوس نہیں ہوں گے بلکہ فخر محسو س کریں گے
507 total views, no views today


