سوات،ضلعی عشرزکواۃ چیئرمین حاجی خورشید اقبال نے زکواۃ کے مد میں DMSڈاکٹر ملک سعداللہ خان کو سولہ لاکھ روپے کے چیک پیش کردیاہے ، چیک کے رقم غریب اورنادار مریضوں کو عشرزکواۃ کے مد میں مریضوں کو ادویات دی جائیگی ، اس موقع پر DMSڈاکٹر سعداللہ خان نے ضلعی چیئرمین کاشکریہ ادا کیا
ڈاکٹر سعداللہ خان نے کہا کہ سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال پرملاکنڈ ڈویژن کے مریضوں کارش ہوتاہے ان کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے خطیر رقوم کی اشد ضرورت ہے اگر صوبائی حکومت ان ہسپتال کیلئے ادویات کے مد میں دوگنی اضافہ کیاجائے تاکہ غریب اورنادار مستحق مریضوں کو سہولیات فراہم ہوسکی اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکواۃ افسرامجد پرویز آفس کلرک سمیع اللہ بھی موجود تھے ۔
386 total views, no views today
Comments


