سوات(سوات نیوز)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سیدو شریف سوات میں قائم شلٹرہوم اور بحریہ درستہ خوان کا دورہ کیا وہاں پر غریب عوام کو رات گزارنے کی سہولیات اور انتظامات عوام کو فراہم کئے جانے والے خوراک کے معیار کا جائزہ لیا انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں سے بھی تبادلہ خیال کیا اور تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر اے ڈی سی سوات اور اے سی بابوزئی بھی موجود تھے واضح رہے کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ سوات نے سیدو شریف سوات میں غریب عوام کو رات گزارنے کی سہولت پر فراہم کرنے کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ شلٹر ہوم قائم کیا ہے جس میں 40سے زیادہ افراد کی رہائش کی گنجائش موجود ہے جبکہ بحریہ درستہ خوان کے تحت روزانہ 1500سے 2000تک افراد کو کھانہ فراہم کیا جاتا ہے دریں اثناء ضلعی انتظامیہ سوات نے تحصیل مٹہ میں بھی عارضی پناہ گاہ قائم کیا ہے جہاں پر نادار اور غریب افراد کو رہائش اور خوراک کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ تحصیل کبل،خوازخیلہ،بریکوٹ،بحرین اور چارباغ میں بھی عارضی پناہ گاہیں قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ضرورت مندعوام کو رہائش اور خوراک کی سہولتیں مفت فراہم کئے جاتے ہیں واضح رہے کہ شدید سردی کی لہر کو مدے نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے غریب عوام کیلئے پناہ گاہوں کی قیام کا حکم دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
878 total views, no views today



