سوات(سوات نیوز)سوات کے سیاحتی وادی مہوڈنڈ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ برف پر جیپ ریس مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 32 مایہ ناز نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی، مقابلے میں پانچ خواتین ڈرائیور بھی شامل تھیں، مہوڈنڈ میں جھیل کے قریب تین کلومیٹر تک ٹریک تین فٹ برف پر بنایا گیا تھا، مقابلے صبح دس بجے شروع ہوئے اورسہ پہر تین بجے تک جاری رہے ، ان مقابلوں کا اہتمام فرنٹئیر فور بائی فور کلب نے کیا ، مقابلوں میں مرد کھلاڑیوں میں شکیل برکی جبکہ خواتین مقابلوں میں مس ذویا نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، پہلی پوزیشن کی انعامی رقم ایک لاکھ روپے دوسرے کی پچھتر ہزار جبکہ تیسرے کی پچاس ہزار روپے تھی۔مقابلے دیکھنے کیلے ملک بھر سے سیاح بھی وادی ائے ہویے تھے۔
887 total views, no views today
Comments



