سوات، ضلع سوات اور بونیر کے سرحدی علاقہ ایلم میں نامعلوم مسلح افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ ، ٹیم کی حفاظت پر معمور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے ، پولیس ذرائع کیمطابق سوات اور بونیر کے سرحدی علاقہ ایلم کے گاؤں ملک پور میں صبح کے وقت پولیو کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہے تھے
جن کیساتھ سیکورٹی کیلئے دو پولیس اہلکار بھی موجو د تھے، پولیو کی ٹیم پر ملک پور کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار دین محمد اور عثمان موقع پر شہید ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور فورسز متعلقہ گاؤں پہنچ گئے اور سرچ اپریشن شروع کر دیا ، تاہم اخری اطلاعات انے تک کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی جا سکی
380 total views, no views today
Comments


