اسلام آباد(این این ائی ) حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرنے اور نظرثانی اپیل پر لارجر بنانے کی درخواست دائر کردی۔ وفاقی حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست کے بعد سپریم کورٹ میں مزید دو متفرق درخواستیں دائر کردیں۔ 2 الگ الگ درخواستوں میں حکم امتناع جاری کرنے اور لارجر بینچ کی استدعا کی گئی ہے۔ حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست کی سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ بنانے کی استدعا کردی۔
745 total views, no views today
Comments



