پشاور:(سوات نیوز) خیبر پختون خوا کی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل کر دیے گئے، جب کہ نو معاون خصوصی بھی مقرر کر دیے گئے ہیں،جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینئر وزیر شہرام ترا کئی سے بلدیات لے کر صحت کی وزارت سونپ دی گئی، ہشام انعام اللہ خان سے صحت کا محکمہ واپس لے لیا گیا اب سماجی بہبود کے وزیر ہوں گے، اکبر ایوب خان سے سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ واپس لے کر محکمہ تعلیم دیا گیا ہے،اسی طرح ڈاکٹر امجد علی سے معدنیات کی وزارت واپس لے کرہاؤسنگ کا محکمہ دے دیا گیا صوبائی کابینہ میں دو نئے وزرا کو بھی شامل کیا گیا ہے، اقبال وزیر ریلیف اور شاہ محمد ٹرانسپورٹ کے وزیر ہوں گےاقبال وزیر کا تعلق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ہے اسی طرح مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش کا قلمدان تبدیل کرکے آئی ٹی کا محکمہ دیا گیا ہے جبکہ معاون خصوصی آئی ٹی کامران بنگش کو محکمہ بلدیات کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے۔ نئے معاونین خصوصی میں خلیق الرحمان ،عارف احمد زئی، شفیع اللہ، ریاض خان ، ظہور شاکر، وزیر زادہ، احمد خان سواتی، غزن جمال اور تاج محمد شامل ہے،خلیق الرحمان کو وزیراعلی کا مشیر برائے ہائیر ایجوکیشن ،عارف احمد زئی کو معدنیات اور غزن جمال کو ایکسائز کا محکمہ حوالے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
1,087 total views, no views today



