سوات(سوات نیوز)ملک بھرسے انے والے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری، کالام ، مٹلتان اور اتروڑ کی سڑکوں سے برف ہٹالی گئی ، سڑکیں ٹریفک کیلئے بحال ، مقامی لوگوں اور سیاح خوش ، ایم پی اے حلقہ پی کے 2 میاں شرافت علی کی ہدایت پر فوری طور پر انتظامیہ نے کالام بازار ، کالام مٹلتان اور کالام اتروڑ کی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام گزشتہ روز شروع کردیا تھا، اج دوپہر 4 بجے تک ان رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، جس سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو امدورفت میں اسانی پیدا ہوگئی ہے، مٹلتان سڑک سے برف ہٹانے کے بعد سیاح اور مقامی لوگ کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
2,168 total views, 2 views today
Comments