اسلام آباد(این این ائی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے مقابلہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے امریکی ورجینیا یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے ملاقات کی جس میں حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور معیشت کو درپیش مسائل پربات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1960ء کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے تیزترقی کرنے والا ملک تھا،لیکن بدقسمتی سے معاشرے میں کرپشن کے ناسورسے ملکی ترقی کا عمل جمود کا شکار ہوا، ماضی کی حکومتوں نے انسانی وسائل کے فروغ کونظر انداز کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے ورجینیا یونیورسٹی کے طلبا ء کے وفد کی ملاقات۔ ورجینیا یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن سے تعلق رکھنے والے طلباء کے دورے کا مقصد پاکستان میں بزنس کے مواقع اور سیاحت کے حوالے سے موجود پوٹیشنل کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے۔
812 total views, no views today



