سوات(سوات نیوز)سوات میں ضلعی انتظامیہ کا سرکاری نرخنامہ پر اٹے کی فروخت کاغذوں تک محدود ہو کررہ گیا ہے، ضلع بھرمیں فلور ملوں اور دکانداروں نے اپنی من مانی رقم مختص کرلی ، ضلع بھر میں 20 کلو اٹے کی نرخ دوبارہ ایک ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا اور اب بیس کلو اٹا ایک ہزار پچاس روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ یہی اٹا سرکاری نرخ پر 800 روپے پر دیا جانا ہے، لیکن ضلعی حکومت نے اس پر خاموشی اختیارکرلی ہے، جبکہ فلور ملزروزانہ بیس کلو اٹا مہنگا فروخت کرکے لاکھوں روپے کمارہے ہیں، عوام نے ضلع حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اٹے کی نرخ کو قابو میں لانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرلیں۔
1,274 total views, no views today
Comments



