سوات(سوات نیوز)سوات کے تمام سیاحتی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری رہا ہے، کالام میں ایک فٹ برف، مہوڈنڈ میں چار فٹ ، اتروڑ میں دو فٹ جبکہ شاہی باغ میں تین فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، مقامی لوگوں کے مطابق مالم جبہ میں بھی دو فٹ تک برف اب تک پڑ ھ چکی ہے، سوات اور شانگلہ کو ملانے والے شانگلہ ٹاپ پر بھی سات انچ تک برف پڑھ چکی ہے، محکمہ موسمیات نےا گلے چوبیس گھنٹوں تک مزید برفباری کا امکان ظاہر کردیا ہے.
سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی دوسرے روز جاری رہا، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم انہتائی سرد ہو گیا ہے، لوگوں نے اپنے سرگرمیوں کو محدود کردیا ہے اور گھروں سے کم ہی نکلتے ہیں، جبکہ بازاروں میں سر شام ہی خاموشی چھا جاتی ہے۔
1,009 total views, no views today



