سوات، نوبل انعام یافتہ پاکستان کی کم سن طالبہ ملالہ یوسفزئی کو امن کا نوبل انعام آج دیا جائیگا، دو ماہ قبل ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام کیلئے حقدار قرار دیا گیا تھا، ملالہ یوسفزئی کو نو اکتوبر دوہزار بارہ کو سکول سے گھر جاتے ہوئے گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا تھا، ملالہ یوسفزئی نے سوات کے کشیدہ حالات کے دوران لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں اواز بلند کیا تھا ، جس کے بعد سال دو ہزار تیرہ اور دو ہزار چودہ میں امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا تھا،
اور دو ہزار چودہ میں ملالہ یوسفزئی کو امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا ، ملالہ یوسفزئی کو آج بدھ کے روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں دیا جائیگا، ملالہ یوسفزئی ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ لنڈے کس میں رہتی تھی اور وہ ان گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں لندن منتقل کیا گیا تھا ، جہاں پر وہ اپنے خاندان کیساتھ رہائش پذیر ہے۔
297 total views, 1 views today