مدین،مدین کے ریڑی بانوں نے اپنی یونین بنا لی یوسف شاہ صدر جبکہ محمد شیر جنرل سیکرٹری منتخب ،مدین میں ریڑی بانوں کا ایک اجلاس ہوا جس میں یونین کی بنیاد رکھی گئی اس موقع پر یوسف شاہ صدر ،فضل سبحان نائب صدر اور محمد شیر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے صدر یوسف شاہ نے کہاکہ یونین بنا نے کا مقصد غریب ریڑی بانوں کو ان کا جائز حق دینا ہے اس موقع پر کہاگیا کہ ٹی ایم اے بحرین نے ریڑی بانوں کی ریڑی کے لئے بازار میں داخلہ بند کر دیا ہے اور بازار سے باہر ایک سنسان جگہ دی ہے جہاں کو ئی بھی خریدداری کے لئے نہیں آتا انہوں نے ٹی ایم اے سے اپیل کر تے ہو ئے کہاکہ غریب لوگوں کی مجبوریوں کو مد نظر رکھ ان کو مدین بازار میں مناسب جگہ دی جائے اور ان سے مناسب پیسے لئے جائیں انہوں نے کہاکہ اگر ہم غریب لوگوں کے مطا لبہ کو نا مانا گیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے جس کی ذمہ داری ٹی ایم اے بحرین پر عائد ہو گی ۔
630 total views, 2 views today