سوات(سوات نیوز)سوات کےسیاحتی علاقہ وادی مالم جبہ میں پھسلنےوالے گاڑی کو بچھانے والے کرین بھی برف پر پھسل گیا، دو افرادزخمی ہوگئے، مالم جبہ پولیس کےمطابق مالم جبہ کے قریب چیپ ٹائروں کو چین لگائے بغیر جارہا تھا کہ گاڑی پھسل کر نیچےگرگئی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا ، جیب کو نکالنے کیلئے کرین کو طلب کیا گیا لیکن وہ بھی پھسل کر نیچے گرگیا جس میں ڈرائیورزخمی ہوگیا ، ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں اورمقامی افراد کوچین لگانےکی سختی سے ہدایات جاری کردی ہے۔
858 total views, 2 views today
Comments