سوات(سوات نیوز)سوات کالام شاہراہ پرایک اور حادثہ توروال کے قریب حادثہ میں ڈرائیورزخمی ہوگیا ، کالام شاہراہ تعمیرہونےکےبعد حادثات کا موجب بننے لگا ، حفاظتی پشتے نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں تیز رفتاری کے بعد دریائے سوات میں گررہےہیں ،گزشتہ ایک ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے ، گزشتہ دو واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوئے تھے، مقامی لوگوں نے ڈی سی سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کالام سڑک پر فل فور حفاظتی پشتے تعمیر کئے جائیں ، جبکہ جہاں پر سڑک خراب ہونی شروع ہوتی ہے وہاں پر بورڈنصب کئے جائیں تاکہ مزیدحادثات سے بچا جا سکے
731 total views, 2 views today
Comments