مینگورہ،ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان کی صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی سے ملاقات ، نرسوں کے جائز مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی ، تفصیلات کے مطابق ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے پشاور میں صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی سے ملاقات کی اور انہیں سوات میں نرسوں کے مطالبات کے حق میں ہونے والے احتجاج اور ان کے مسائل سے آگاہ کیا ، شہرام خان ترکئی سے انہیں نرسوں کے جائز مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،
عوام کو صحت کے بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے طبی عملہ کے جائز مطالبات کی منظوری کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ میں نرسنگ سٹاف سے کہا کہ وہ اپنا احتجاج ختم کر کے اسپتالوں میں ڈیوتی شروع کریں ہم ان کے مسائل سے غافل نہیں ، انشاء اللہ ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں، ایم پی اے فضل حکیم خان نے شہرام خان ترکئی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نرسوں کے مسائل کے حل میں دلچسپی لی ، واضح رہے کہ ایم پی اے فضل حکیم خان نے سوات میں نرسوں کے احتجاجی کیمپ میں نرسوں کے مسائل صوبائی وزیر اور اعلیٰ حکام سے پہنچانے کا عہد کیا تھا ۔
420 total views, no views today


