مینگورہ،سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد بد عنوانی کے حوالے سے اختتامی تقریب کا انعقاد ، سرکاری محکموں کے آفیسر ز ، حکام اور سکولوں کے طلبہ کی شرکت ، مقررین نے بد عنوانی کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ سوات جمعہ خان ، اے سی بابوزئی اشفاق ،
اے اے سی حامد علی ، ایڈیشنل اے سی ریونیو سوات محمود اسلم وزیر اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہمیں سرکاری محکموں میں عوامی مسائل اور مشکلات کا ازالہ بلالالچ اور بلاتفریق کرنا ہوگا ، ہمیں خود کو اور اپنے خاندان بدنامی اور تباہی سے بچانے کیلئے حرام خوری سے اجتناب کرنا چاہئیے ، اقرباء پروری ، رشوت ، فراڈ ، غبن ، غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہئیے ، اگر ہم یہ کریں گے اور دوسروں کو رشوت ، فراڈ اور اقرباء پروری کی دعوت دینگے تو نہ ہم خود بچیں گے اور نہ دوسروں کو ناہموار یوں سے بچاسکیں گے ، مقررین نے کہا کہ حرام خوری ایک بہت بڑا فتنہ ہے ہمیں اپنے اولاد ، نسلوں کی مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کرپشن اور بد عنوانی سے اجتناب کرنا ہوگا ، مقررین نے کہا کہ کرپشن ایک خطر ناک عمل ہے ، عوام میں اس سلسلے میں شعوراجاگر کرنا اور دیگر ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیئے ، بد عنوانی صرف سرکاری محکموں میں نہیں بلکہ عام جگہوں ، تعلیمی اداروں اور بڑے سے بڑے فورمز پر بھی نہیں کرنی چاہیئے ، مقررین نے کہا کہ بد عنوانی کے خاتمے کیلئے ہمیں جہاد کرنا ہوگا اور بد عنوانی کے خاتمے کیلئے تعلیم ضروری ہے ، بدعنوانی سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے ہمیں اپنے صفوں میں تعلیم پر توجہ دینا ہوگی ، ہمیں بدعنوانی اور فراڈ دھوکے کے جڑوں کا کا ٹنا ہوگا ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سوات ابرار الحق اور دیگر نے بھی تفصیل سے روشنی ڈالی ۔
466 total views, no views today


