مینگورہ،راستے کے تنازعہ پرمخالف فریق کے تشددکا نشانہ بننے والی علاقہ لابٹ کی رہائشی خاتون اہل خانہ سمیت فریادلے کر میڈیا کے سامنے پہنچ گئیں،رپورٹ درج کرانے کے باوجود پولیس ملزموں پرہاتھ نہیں ڈالتی،حکومت سے انصاف فراہم کرنے مطالبہ کردیا،اس حوالے سے تحصیل مٹہ کے علاقہ لابٹ کی رہائشی خاتون سرودانہ اوران کے چچازادبھائی افضل خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ
مذکورہ علاقے میں ان دونوں کی زمین ہے جس پر حال ہی میں گندم کاشت کی تھی مگر ان کے رشتہ داروں باچاخان اورسرفرازنے بلڈوزرکے ذریعے ان کی فصل تباہ کرکے زمین میں راستے بنائے جبکہ مذکورہ خاتون نے جب بلڈوزرکو روکنا چاہاتو ملزموں نے انہیں تشددکا نشانہ بنایا ،انہوں نے کہاکہ اس ظلم کے خلاف ہم نے تھانہ وینئی چپریال میں رپورٹ درج کرائی مگرتاحال کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا اورجب بھی تھانے جاتے ہیں تو پولیس ہمیں مختلف حیلے بہانوں سے ٹرخاتی ہے،انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام اورحکومت سے ملزموں کی گرفتاری اورانصاف کی فراہمی کی اپیل ہے کی۔
480 total views, no views today


