مینگورہ ،سیدومیڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تاج محمد خان نے کہا ہے کہ تعلیم وتربیت سے ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ، اسلامی جمیعت طلبہ سوات کے زیر اہتمام میڈیکل کتب میلے کا انعقاد نیک شگون ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام کتب میلے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،
اس موقع پر جمعیت طلبہ ملاکنڈ ڈویژن کے ناظم جنید شہاب ، سابق ناظم ارشد علی ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سیدو میڈیکل کالج انضمام ریاض اور دیگر نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ہر سال کتب میلے کا انعقاد ہوتا ہے اور میلے میں میڈیکل ، اسلامی ، ادبی ، تاریخی ، شاعری ، میڈیکل اور سرجیکل آلات کے سٹالز لگائے گئے ہیں جس سے طلبہ مستفید ہوں گے اسکے علاوہ طالبات کے لئے حجا ب سٹال بھی لگایا گیا تھا ، مقررین نے کہا کہ تعلیم کی بدولت ہم دنیا کے ترقی کے تمام منازل حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پراسلامی جمعیت طلبہ کے عہدیداروں نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد خان اور دیگر اساتذہ کو اپنے ہاتھوں سے کتب دیئے ، تقریب میں سیدومیڈیکل کالج کے اساتذہ ، طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی ، تقریب کے اخر میں ڈاکٹر تاج محمد خان نے اسلامی جمعیت طلبہ کے عہدیداروں کے ہمراہ میلے کا وزٹ کیا اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کردار کو سراہا ۔
349 total views, no views today


