مٹہ (سوات نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر محمد ایوب خان مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ دوران خان اور مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان نے کہا ہے کہ 26جنوری پر ظفر پارک بٹ خیلہ میں برسی کی موقع پر ضلع سوات اور خاص کر مٹہ تحصیل سے ہزاروں افراد شرکت کرینگے اور عوام عوامی نیشنل پارٹی اور انکے قائدین کیساتھ اپنے والہانہ محبت کا عملی مظاہرہ کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی پرہے کیونکہ عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ علاقے کی ترقی اور عوام کی خدمت حقیقی معنوں میں عوامی نیشنل پارٹی کی علاوہ کوئی اور جماعت یالوگ نہیں کرسکتے عوامی نیشنل پارٹی میں مفاد پرستوں اور سیمنٹ کی بوری پر سیاست کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی مٹہ تحصیل کے زیر اہتمام 26جنوری کی برسی کیلئے منعقد ہونے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے مٹہ تحصیل کے جنرل سیکرٹری نعیم خان نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے ضلعی صدر حیدر علی شاہ عبدالصبور خان عبدالجلال خان ایڈوکیٹ اوردیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر دیگر قائدین کے علاوہ خورشید خان اف باغڈھیرئی سابق تحصیل اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان بھی موجود تھے کنونشن میں بڑی تعداد میں پارٹی کے ذمہ داروں اور کارکنان کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 26جنوری پر برسی کے جلسہ عام میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کرینگے اور عوام عملی طور پر یہ ثابت کرینگے کہ عوام کی محبت عوامی نیشنل پارٹی اور پارٹی کے قائدین کیساتھ ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام کی خدمت اور علاقے کی عملی ترقی پر یقین رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت میں نہ ہونے کی باوجود عوام کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی پر ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی میں مفاد پرستوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور سیمنٹ کی بوری کیلئے سیاست کرنے والے عوامی نیشنل پارٹی کا حصہ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ عوام 26جنوری پر بڑی تعداد میں ظفر پارک بٹ خیلہ پہنچ جائے اور اپنے قائدین کی برسی میں شرکت کریں دریں اثناء ورکرز کنونشن میں 26جنوری پر ہونے والے برسی جلسہ عام میں مٹہ تحصیل سے لوگوں کی شرکت اور طریقہ کار پر بھی تفصیل سے بات چیت کی گئی اور کارکنان اور مقامی قائدین نے مختلف تجاویز بھی دیئے
990 total views, 2 views today