سوات (پریس ریلیز) وزیر آعظم لیپ ٹاپ سکیم کے پانچویں مرحلے کے تحت یونیورسٹی آف سوات کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے باقی ماندہ 22طلباء و طا لبات میں لیپ ٹا پس تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں وائس چا نسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طا لبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات نے کہا کہ وزیر آعظم لیپ ٹاپس اسکیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن)اسلام آباد(کے با ہمی اشتراک سے یونیورسٹی کے طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر محمد جمال خان نے کہا کہ لیپ ٹاپس سے طلباء استفادہ حا صل کریں اور اپنی توانائی کو مثبت سر گرمیوں میں استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں جن کا تعلیمی میدان میں جوہر دکھا نا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات مستقبل میں آن لائن ڈیجیٹل لائبریری میں کمپیو ٹر کی سہولیات جلد مہیا کریگی جس سے ریسرچ کی مد میں طلبہ مزید استفادہ حاصل کرینگے اور طلبہ کی ذ ہنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف سوات نے ہمیشہ میرٹ کو بنیاد بنا کر ترجیح دی ہے کیونکہ یونیورسٹی نے ہمیشہ ا پنے اصولوں پر عملدرآمد کی ہیں۔
1,087 total views, 2 views today