پشاور(ان لائن)کارخانو چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے کارخانو چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ایچ ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایچ ایم سی اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابھی تک دھماکے میں زخمی والے 9 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں اور 2 خواتین کی حالت تشویشناک ہے
990 total views, 2 views today
Comments