اسلام آباد(سوات نیوز) چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے نیب آرڈیننس لا کر نیب کے پر کاٹ دیے۔ سپریم کورٹ میں کرپشن کی رقم کی رضا کارانہ واپسی اور شق 25 اے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیا نیب قانون لانے کے لیے حکومت کو تین ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے نیب کے حوالے سے مناسب قانون پارلیمنٹ سے منظور ہوجائے گا اور حکام نیب قانون سے متعلق مسئلے کو حل کرلیں گے۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق فاروق ایچ نائیک نیب قانون میں ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرچکے ہیں اور حکومت اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، تین ماہ میں مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت قانون اور میرٹ کو دیکھتے ہوئے کیس کا فیصلہ کرے گی۔
896 total views, no views today



