سوات، سوات کے ہونہار طالبہ ملالہ یوسفزئی کو نوبیل انعام سے نوازنے کے موقع پر سوات میں بڑی سکرین کا انعقاد کیا گیا ، سول سوسائٹی ، سکول کے بچوں نے ملالہ یوسفزئی کو دنیا کا سب سے بڑا انعام دینے کی تقریب براہ راست دیکھی ، اور ملالہ یوسفزئی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، سول سوسائٹی کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو نوبیل انعام ملنے کی تقریب براہ راست دیکھنے کیلئے خپل کور ہال میں تقریب کا انعقاد کیا ، جس میں سوات بھر سے سول سوسائٹی اور مختلف سکولوں کے طلباء نے بڑی سکرین پر ناروے میں ہونے والی تقریب کو براہ راست انجوائے کیا، جب ملالہ یوسفزئی کو انعام سے نوازا گیا تو پورا ہال تالیوں کی گونج سے کھل اٹھا ،
اور بچے بڑے سب کھڑے ہو کر ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کرتے رہے، اس موقع پر شرکاء میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی، تقریب کے دوران نامور پشتو گلوکار سردار علی ٹکر کے ملالہ یوسفزئی کے بارے میں گیت پیش کرنے پر پورا ہال جھوم اٹھا ، اسی طرح ملالہ یوسفزئی کی تقریر کے دوران بھی شرکاء نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر ان کا والہانہ استقبال کیا، تقریب میں شریک گلوبل پیس کونسل کے صدر احمد شاہ ، ملالہ یوسفزئی کے فرسٹ کزن محمود الحسن ، ملالہ یوسفزئی کے ٹیچر فضل خالق ، اور طلباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کو نوبیل انعام ملنے پر نہ صرف ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ اسی پختونوں اور پاکستان کیلئے باعث فخر قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پہلی پختون اور پاکستانی کم عمر بچی جنہوں نے اتنی کم عمر میں اتنا بڑا انعام اور اعزاز حاصل کیا ہے، جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔
444 total views, no views today


