سوات(سوات نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے تحصیل کبل کے صدر عبدالغفور کے بیٹے کاشف نے کہا ہے کہ میرے والد کل جمعہ کے روز کبل پولیس سٹیشن گیا تھا جہاں سے وہ واپس نہیں ایا، ن لیگ کے صدر عبدالغفور کے بیٹے نے سوات نیوز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے باپ کی گاڑی اب بھی کبل پولیس سٹیشن میں کھڑی ہے ، انہوں نے کہا کہ جب بھی پولیس سے اپنے والد کے بارے میں پوچھتے ہیں وہ ان کی موجودگی سے انکار کردیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اج ن لیگ کے ورکرز کبل میں سڑکیں بند کردیں گے ، انہوں نے کہا کہ جب تک میرا والد رہا نہیں ہوتا اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے
757 total views, 2 views today
Comments